ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے آرام باغ کورٹ پر ہوگا

جمعرات 23 مارچ 2017 21:15

ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے آرام باغ کورٹ پر ہوگا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء)کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن اور پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ حکومت سندھ کے تعاون سے "یوم پاکستان SSBٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ "کا آغاز (آج) مورخہ 24مارچ2017ء بروز جمعہ سے آرام باغ کورٹ برنس روڈ کراچی پر منعقد ہوگا ٹورنامنٹ کا آفتتاح ڈی آئی جی پولیس CIDعامر احمد فاروقی کرینگے اس موقع پر باسکٹ بال سمیت کھیلوں سے وابستہ شخصیات بھی موجود ہوں گے۔
وقت اشاعت : 23/03/2017 - 21:15:53