جنوبی افریقن آل رائونڈر جے پی ڈومینی ذاتی مصروفیات کے باعث آئی پی ایل سے دستبردار

جمعہ 24 مارچ 2017 10:20

جوہانسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) جنوبی افریقن آل رائونڈر جے پی ڈومینی نے ذاتی مصروفیات کے باعث آئندہ ماہ شیڈول انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دسویں ایڈیشن سے دستبرداری اختیار کر لی، ڈومینی نے لیگ میں دہلی ڈیئر ڈیولز کی نمائندگی کرنا تھی، انہوں نے فرنچائز کو اس بارے آگاہ کر دیا ہے تاہم دہلی نے ابھی تک ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں کیا۔

(جاری ہے)

ڈومینی نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی پی ایل سے دستبرداری کا فیصلہ میرے لئے بہت مشکل اور تکلیف دہ ہے تاہم میں نے ذاتی مصروفیات کے باعث یہ اقدام اٹھایا ہے لیکن میں مستقبل میں دوبارہ لیگ کھیلنے کیلئے پر امید ہوں۔
وقت اشاعت : 24/03/2017 - 10:20:11