ماڈل ٹائون کلب کا میئر کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے 23 رکنی ٹیم کا اعلان

جمعہ 24 مارچ 2017 10:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) ماڈل ٹائون کلب نے میئر کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے 23 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ کلب کے صدر رانا تنویر احمد نے بتایا کہ محمد اسد اور صدیق بنگش کو بالترتیب ٹیم کے منیجر اور کوچ ہونگے۔

(جاری ہے)

ٹیم کے کھلاڑیوں میں عثمان یامین، سمیع عزیزی، زبیر، جواد، ضیا الحق، نیئر، عبداللہ، محمد عمیر، شوال، سیف، ریحان سلام، عبداللہ، عمید، ریحان فاروق، شہزاد حبیب، عبدالوہاب، ضیاء خان، علم الدین، احمد نوید، محمد حسن، محمد حمزہ، ظہور عباس اور فیصل شامل ہیں۔

کوچ صدر بنگش نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے، میئر کپ فٹ بال ٹورنامنٹ (آج) ہفتہ سے شروع ہوگا جس میں اسلام آباد کی 40 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔
وقت اشاعت : 24/03/2017 - 10:40:12