لالہ یامین اینڈ مولانا ذاکر الہٰی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ یکم اپریل سے شروع ہوگا

جمعہ 24 مارچ 2017 10:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام لالہ یامین اینڈ مولانا ذاکر الہٰی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ یکم اپریل سے میونسپل سٹیڈیم، راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

ڈسٹر کٹ فٹ بال ایسوسی ایشن، راولپنڈی کے چیئرمین شوکت علی خان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی اور اسلام آباد کی 32 ٹیمیں شرکت کریں گی جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر گروپ سے ایک، ایک ٹیم کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کریگی۔

انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کو سابق انٹرنیشنل کھلاڑی خورشید خان کٹھمنڈو سپانسر کر رہے ہیں اور انہوں نے ہی چند روز قبل لالہ یامین اینڈ مولانا ذاکر الہٰی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ منعقد کروانے کا اعلان کیا تھا اور یہ ٹورنامنٹ دو ماہ تک جاری رہے گا۔
وقت اشاعت : 24/03/2017 - 10:40:14