ٹرینٹ بولٹ انجری کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے باہر

جمعہ 24 مارچ 2017 11:44

ٹرینٹ بولٹ انجری کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے باہر
ہیملٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر ٹرینٹ بولٹ فٹنس مسائل کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے خلاف ہیملٹن ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔ ٹرینٹ بولٹ گروئن انجری کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ٹرینٹ بولٹ مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں اور وہ سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے، ان کی جگہ سکاٹ کو طلب کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا آخری ٹیسٹ (آج) ہفتہ سے ہیملٹن میں شروع ہوگا۔
وقت اشاعت : 24/03/2017 - 11:44:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :