ْراشد خان ون ڈے میں تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے مشترکہ طور پر دنیا کے پانچویں پلیئر بن گئے

جمعہ 24 مارچ 2017 12:13

ْراشد خان ون ڈے میں تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے مشترکہ طور پر دنیا کے پانچویں پلیئر بن گئے
نوئیڈا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) افغان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر راشد خان ون ڈے میں تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے مشترکہ طور پر دنیا کے پانچویں پلیئر بن گئے، انہوں نے یہ اعزاز آئرلینڈ کے خلاف پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں حاصل کیا، 18 سالہ راشد خان نے 26 میچز میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کرکے تاریخ رقم کی، ون ڈے میں تیز ترین 50 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ سری لنکا کے اجنتھا مینڈس کے پاس ہے، انہوں نے 19 میچوں میں یہ کارنامہ انجام دیا۔
وقت اشاعت : 24/03/2017 - 12:13:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :