جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

جنوبی افریقن وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک کی فٹنس مسائل کے باعث آخری ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

جمعہ 24 مارچ 2017 12:13

ہملٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2017ء) جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ پرسوں ہفتہ سے ہملٹن میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مہمان ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے ،ْجنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میں میزبان کیویز کو ہرا کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی ،ْدونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوا تھا۔

جنوبی افریقن وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک کی فٹنس مسائل کے باعث آخری ٹیسٹ میں شرکت غیریقینی صورتحال کا شکار ہے، دوسری جانب انجری مسائل نے میزبان کیویز ٹیم کو جکڑ لیا اور اس کے تین بہترین کھلاڑی روز ٹیلر، ٹرینٹ بولٹ اور ٹم سائوتھی فٹنس مسائل سے دوچار ہو گئے ہیں، روز ٹیلر کے بعد ٹم سائوتھی بھی آخری ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ بولٹ کی شرکت غیریقینی صورتحال کا شکار ہے۔
وقت اشاعت : 24/03/2017 - 12:13:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :