قومی کر کٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاری شروع کردی

جمعہ 24 مارچ 2017 14:40

قومی کر کٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاری شروع کردی
بارباڈوس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء)پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیزکیخلاف ٹی ٹوینٹی سیریزکی تیاری شروع کردی۔پہلے روز قومی ٹیم نے ہلکی پھلکی ٹریننگ کی اور فیلڈنگ کوچ سٹیو ریکسن نے کھلاڑیوں کو فیلڈنگ پریکٹس کروائی۔تفصیلات کے مطابق قومی کر کٹ ٹیم نے کالی آندھی کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ہتھیار تیز کرنا شروع کر دئے ہیں، قومی کرکٹ ٹیم طویل سفرکے بعد بارباڈوس پہنچی تھی، کرکٹرزنے اگلے ہی روزآرام کرنے کے بجائے پریکٹس کوترجیح دی۔

(جاری ہے)

کوچنگ اسٹاف کی زیرنگرانی پہلے فزیکل فٹنس سیشن ہوا جبکہ بعد میں ٹیم بلڈنگ کیلئے کھلاڑیوں نے فٹبال کھیلی۔ٹریننگ کے بعد کپتان سرفرازاحمد، ہیڈ کوچ مکی آرتھراورکوچنگ اسٹاف کیدرمیان میٹنگ ہوئی جس میں ویسٹ انڈیزکیخلاف ٹی 20سیریزکیلئے حکمت عملی بنائی گئی۔پہلے روز قومی ٹیم نے ہلکی پھلکی فزیکل تربیت کی۔ پریکٹس سیشن میں ٹیم کے فیلڈنگ کوچ سٹیو ریکسن نے کھلاڑیوں کو فیلڈنگ پریکٹس کروائی ، دوسرے روز شاہین بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔ پاکستان اورویسٹ انڈیزکے درمیان پہلی4ٹی 20میچزکی سیریزکھیلی جائیگی، سیریزکا آغاز26مارچ سے بارباڈوس میں ہوگا۔دوسرا 30مارچ، تیسرا یکم اپریل جبکہ چوتھا اورآخری ٹی ٹوئنٹی2اپریل کوٹرینیڈاڈ میں شیڈول ہے۔
وقت اشاعت : 24/03/2017 - 14:40:08