کوئی ٹیسٹ ٹیم پاکستان آنے کے لیے تیار نہیں، فیکا بڑی رکاوٹ:شہریار خان

ہماری کوشش ہے کہ ٹیسٹ کھیلنے والی کوئی ٹیم پاکستان آئے کیوں کہ پی ایس ایل فائنل کے بعد ہمارا کیس مضبوط ہوا ہے، چیئرمین پی سی بی

جمعہ 24 مارچ 2017 19:27

کوئی ٹیسٹ ٹیم پاکستان آنے کے لیے تیار نہیں، فیکا بڑی رکاوٹ:شہریار خان
ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2017ء) چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے اعتراف کیا کہ لاہور میں پاکستان سپر لیگ کا فا ئنل ہونے کے باوجود فی الحال بنگلہ دیش سمیت کوئی ٹیسٹ کھیلنے والے ملک کی ٹیم پاکستان آنے کو تیار نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں شہریار خان کاکہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی حالات کی وجہ سے کھلاڑیوں کی ایسوسی ایشن فیکا پاکستان کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،ستمبر میں ورلڈ الیون پاکستان کا دورہ کرے گی، سکیورٹی معاملات پر فیکا کو بھی قائل کرنے کی کوشش کررہے ہیں،فیکا نے ویسٹ انڈیز کو پاکستان کا دورہ کرنے سے منع کیا ، سکاٹ لینڈ نے پاکستان آنے پر رضامندی ظاہر کی تھی، سکاٹ لینڈ اور برطانیہ کے تعلقات کشیدہ ہیںلیکن برطانیہ نے سکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کرنے سے منع کردیا ، آئر لینڈ کی ٹیم بھی پاکستان آنا چاہتی ہے، نیپال کی اے ٹیم پاکستان آرہی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ٹیسٹ کھیلنے والی کوئی ٹیم پاکستان آئے کیوں کہ پی ایس ایل فائنل کے بعد ہمارا کیس مضبوط ہوا ہے۔

وقت اشاعت : 24/03/2017 - 19:27:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :