شاہد ، جاوید آفریدی کے مابین ماضی میں اختلافات کا ڈراپ سین

ہفتہ 25 مارچ 2017 12:28

شاہد ، جاوید آفریدی کے مابین ماضی میں اختلافات کا ڈراپ سین
پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25مارچ ۔2017ئ)آل راﺅنڈر شاہد آفریدی اور پشاور زلمی کے مالک جاوید آفرید ی کے پی ایس ایل ون سے شروع ہونےوالے اختلافات کا ڈراپ سین ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے گزشتہ سال جاوید آفریدی کے ساتھ اختلافات کو انجام تک پہنچاتے ہوئے پشاور زلمی کو چھوڑ کر کسی اور ٹیم میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ شاہد آفریدی نے گزشتہ سال ایک غیر ملکی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے جاوید آفریدی کے ساتھ اختلافات کا اشارہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ” میں ایک پیشہ ور کرکٹر ہوں ، جس فرنچائز کو بھی میری ضرورت ہو گی میں اس کو دستیاب ہوں گا، ایسا نہیں کہ میں صرف پشاور زلمی تک محدود ہوں، اس میں کوئی شک نہیں کہ میری موجودہ ٹیم زلمی ہے لیکن مجھے آگے بڑھنے سے قبل جاوید آفریدی کے ساتھ چند معاملات حل کرنے ہیں۔

(جاری ہے)

“بوم بوم آفریدی کی جاوید آفریدی سے اپنی راہیں جدا کرنے کی سب سے بڑی وجہ ٹیم کے معاملات میں جاوید آفریدی کا بڑھتے ہوا عمل دخل ہے جس سے ”’لالہ “ ناخوش دکھائی دیتے تھے ،آفریدی کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں شاہ رخ خان کی جانب سے دعوت و بعض دیگر خبریں چلنے اور پھر بیک فائر ہونےکا بھی انہیں دکھ پہنچا تھا، انکو لگتا تھا کہ ٹیم حکام کی جانب سے میڈیا کی توجہ حاصل کیلئے بار بار اس قسم کی شوشے چھوڑنے سے انکی ساکھ بھی متاثر ہو رہی ہے جبکہ دیگر کئی معاملات بھی انہیں پسند نہیں تھے اور اسی لیے یہ انتہائی قدم اٹھا لیا، انہوں نے پی ایس ایل شروع ہونے سے قبل ہی ٹیم چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

وقت اشاعت : 25/03/2017 - 12:28:20