مجھے بالکل بھی علم نہیں تھا کہ شاہد آفریدی پشاور زلمی چھوڑ رہے ہیں، جاوید آفریدی

ہفتہ 25 مارچ 2017 13:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) سٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کی صدارت اور ٹیم چھوڑنے کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا اور ہر جانب چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ آخر آفریدی نے یہ فیصلہ کیوں کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس تمام معاملے پر پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی بھی میدان میں آ گئے ہیں لیکن ان کے بیان نے بھی سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلے سے بالکل بھی آگاہ نہیں تھے اور انہیں علم نہیں تھا کہ شاہد خان آفریدی پشاور زلمی چھوڑنے کا اعلان کرنے والے ہیں۔
وقت اشاعت : 25/03/2017 - 13:06:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :