پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان چار ہاکی ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 28 مارچ کو کھیلا جائے گا

ہفتہ 25 مارچ 2017 13:06

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان چار ہاکی ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 28 مارچ کو کھیلا جائے گا
کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان چار ہاکی ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 28 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز جیتنے والی قومی ہاکی ٹیم نیوزی لینڈ سے آسٹریلیا پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

قومی کھلاڑیوں نے جمعہ کو پریکٹس کی، پاکستانی کھلاڑی آ سٹریلیا کو بھی مات دینے کے لئے خاصے پر امید نظر آرہے تھے اور بہت زیادہ پر جوش دکھائی دے رہے تھے۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے فٹنس پر توجہ مرکوز رکھی اور پنالٹی کار نر کو گول میں بدلنے کی بھی پریکٹس کی۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف بھی اچھی پر فارمنس سے سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔
وقت اشاعت : 25/03/2017 - 13:06:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :