ایران نے قطر کی ورلڈ کپ فٹبال میں رسائی کا امکان ختم کردیا

پ

ہفتہ 25 مارچ 2017 15:00

ایران نے قطر کی ورلڈ کپ فٹبال میں رسائی کا امکان ختم کردیا
دوحا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) ایشین کوالیفائنگ میچز میں ایران نے 1-0 سے مات دیکر قطر کی ورلڈ کپ میں رسائی کی امیدیں ختم کردیں جبکہ میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے معاون اسٹاف اور پلیئرز میں جھگڑا بھی ہوا۔

(جاری ہے)

ایرانی کوچ کارلوس کوئروز اور ان کے قطری ہم منصب جورج فوسیٹی نے ایک دوسرے پر فقرے بازی کے الزامات عائد کیے تاہم ایرانی ٹیم اب 28 مارچ کو تہران میں چین کا سامنا کرے گی۔علاوہ ازیں دیگر میچز میں چین نے جنوبی کوریا کو 1-0 سے قابو کرلیا جبکہ شام نے ازبکستان کیخلاف بھی 1-0 سے فتح پائی۔ دوسرے گروپ میں سعودی عرب نے تھائی لینڈ کو 3-0 سے زیر کرلیا، جاپان نے یواے ای پر 2-0 سے کامیابی پائی اور آسٹریلیا کا عراق سے مقابلہ 1-1 سے برابر رہا۔
وقت اشاعت : 25/03/2017 - 15:00:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :