میں بہت صدمے میں ہوں تم پشاور زلمی چھوڑ دی

آفریدی کے فیصلے پر ڈیرن سیمی کا حیرانی کا اظہار ، تمہارے ساتھ کھیلنا بہت خوشی کی بات تھی ، سیمی

ہفتہ 25 مارچ 2017 15:23

باربارڈوس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) شاہد آفریدی نے بطور صدر اور کھلاڑی پشاور زلمی کی ٹیم چھوڑنے کا اعلان کر کے سب کو ہی حیران کر دیا اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی بھی اپنے دل کی بات کہے بغیر نہ رہ سکے۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی کی جانب سے پشاور زلمی کے چھوڑے جانے کا اعلان ڈیرن سیمی تک ایک صحافی کے توسط سے پہنچا تو انہوں نے شدید حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ کیا یہ کب ہوا۔‘‘اس کے کچھ ہی دیر بعد آفریدی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ پر پشاور زلمی چھوڑنے کا اعلان کیا تو ڈیرن سیمی کو بھی چارو ناچار یقین کرنا پڑا اور جواب دیا کہ ’’دوست! تمہارے ساتھ کھیلنا بہت ہی خوشی کی بات تھی، اگرچہ میں بہت زیادہو صدمے میں ہوں کہ تم پشاو رزلمی چھوڑ رہے ہو۔‘‘
وقت اشاعت : 25/03/2017 - 15:23:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :