سپیشل ونٹر اولمپکس: تمغے جیتنے والے ایتھلیٹس کے لیے 1،1 لاکھ روپے انعام کا اعلان

ہفتہ 25 مارچ 2017 15:25

سپیشل ونٹر اولمپکس: تمغے جیتنے والے ایتھلیٹس کے لیے 1،1 لاکھ روپے انعام کا اعلان
گراز،پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25مارچ ۔2017ئ)پشاور زلمی فاﺅنڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی نے سپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں میڈل حاصل کرنے والے تمام پاکستانی ایتھلیٹس کے لیے ایک، ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا ہے ۔سماجی روابط کی مشہور ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں جاوید آفریدی نے سپیشل اولمپکس کے فاتحین کو نیشنل چیمپئن قرار دیتے ہوئے انعام کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ آسٹریا میںکھیلے گئے سپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس نے 16 تمغے اپنے نام کیے جن میں سونے کے 3،چاندی کے 7 اور کانسی کے 6 تمغے شامل تھے۔


وقت اشاعت : 25/03/2017 - 15:25:11