نیوزی لینڈ اور افریقہ کے درمیان آخری ٹیسٹ کے پہلے روز کا آدھا کھیل بارش کی نظر

جنوبی افریقہ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنا لئے، ہاشم آملہ کی نصف سنچری، فاف ڈوپلیسی 33 ، تیمبا بووما 13 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں، میٹ ہینری اور کولن ڈی گرینڈہوم نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں

ہفتہ 25 مارچ 2017 19:32

نیوزی لینڈ اور افریقہ کے درمیان آخری ٹیسٹ کے پہلے روز کا آدھا کھیل بارش کی نظر
ہیملٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز جنوبی افریقہ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنا لئے، خراب موسم کے باعث 41 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا، ہاشم آملہ نے نصف سنچری سکور کی، فاف ڈوپلیسی 33 اور تیمبا بووما 13 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں، میٹ ہینری اور کولن ڈی گرینڈہوم نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو سیڈن پارک، ہیملٹن میں سیریز کے تیسرے اور ا آخری ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقہ کی اننگز کا آغازانتہائی مایوس کن تھا اور اس کی پہلی دو وکٹیں پانچ کے مجموعی سکور پر گر گئیں، تھیونس ڈی برائن صفر اور ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے ڈین ایلگر صفر پر آئوٹ ہوئے، ہاشم آملہ اور جے پی ڈومنی کے مابین 59 رنز کی شراکت قائم ہوئی، ڈومنی 20 رنز بناکر میٹ ہینری کا نشانہ بنے، ہاشم آملہ چوتھے آئوٹ ونے والے کھلاڑی تھے جو 50 رنز بناکر کولن ڈی گرینڈ ہوم کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، بارش کی وجہ سے پہلے روز 41 اوورز کا کھیل ہو سکا، پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو جنوبی افریقہ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنا لئے، ڈوپلیسی 33 اور تیمبا بووما 13 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں، میٹ ہینری اور کولن ڈی گرینڈ ہوم نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

وقت اشاعت : 25/03/2017 - 19:32:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :