فہد بٹ نے مسٹر جونیئر پاکستان کا ٹائٹل جیت لیا

ہفتہ 25 مارچ 2017 21:36

فہد بٹ نے مسٹر جونیئر پاکستان کا ٹائٹل جیت لیا
ساہیوال۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں ساہیوال کے نامور باڈی بلڈر فہد بٹ نے مسٹر جونیئر پاکستان کا ٹائٹل جیت لیا۔ ساہیوال پہنچنے پر شاندار استقبال اور کھلاڑیوں کی طرف سے مبارکباد۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فیصل آباد میں باڈی بلڈنگ کے مقابلے ہوئے جس میں مختلف شہروںکے کھلاڑیوںنے مختلف کے جی کے مقابلوں میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ساہیوال کے فہد بٹ نے 75کے جی کے مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی بعدازاں جونیئر مسٹر پاکستان اور جونیئر نیشنل پاکستان کے ٹائٹل میں حصہ لیتے ہو ئے پہلی پوزیشن حاصل کرکے مسٹر پاکستان جونیئر بن گئے۔ فہد بٹ کو ٹائٹل جیتنے پر بالترتیب 25ہزار ‘50ہزار اور 50ہزار روپے کے انعامات سے نواز ا گیا۔ دریں اثنا ء باڈی بلڈنگ کے مختلف کھلاڑیوں زبیر بٹ‘ عمیر علی اوراحتشام المعروف جینکی ودیگر نے فہد بٹ کا ساہیوال پہنچنے پر شاندا ر استقبال کیا اور مسٹر پاکستان جونیئر بننے پر انہیں مبارکباد دی اور اس توقع کا اظہا رکیا کہ وہ آئندہ بھی یہ اعزاز برقرار رکھتے ہو ئے ساہیوال کا نام روشن کرینگے۔
وقت اشاعت : 25/03/2017 - 21:36:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :