فرسٹ چائلڈ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل کی تقریب او ر لطیف پارک میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کے افتتاح

ہفتہ 25 مارچ 2017 21:55

فرسٹ چائلڈ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل کی تقریب او ر لطیف پارک میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کے افتتاح
سکھر۔ 25مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) ایوان صنعت و تجارت سکھر کے سینئر نائب صدر ملک محمد رضوان الحق نے شاہ عبدالطیف پارک پرانا سکھر میں فرسٹ چائلڈ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل کی تقریب او ر لطیف پارک میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کے افتتاح کیا، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں ونر اور رنر ٹیم کے کھلاڑیوںکو ٹرافی دی اور ڈی جی سیمنٹ کی جانب سے وال کلاک کا تحفہ دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تقریب میں ایوان صنعت و تجارت کے سکر ٹری اسرار احمد بھٹی ، نشتر روڈ انجمن تاجران کے صدر محمد عامر فاروقی ، کامل فاروقی ، ٹورنامنٹ آرگنائز کمیٹی کے آغا رحمن خان ، عرفان انڈھر دیگر نے شرکت کی ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینئر نائب صدر ایوان صنعت و تجارت سکھر ملک محمد رضوان الحق نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں جسمانی صحت کے انتہائی ضروری ہیںہمیں کھیلوں کے فروغ کے ساتھ کھیل کے میدانوں کو بھی آباد کرنا ہو گا زندہ قومیں صحت مند سرگرمیوں اور بہتر قدرتی ماحول سے ہی پروان چڑھتی ہیں ، انہوں نے مذید کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے مستقبل میں رنر ٹیم کے کھلاڑیوں میں جیتنے کا اور زیادہ جذبہ پیدا ہو گا انہوں نے کہا کہ فرسٹ اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹورنامنٹ انڈر 14سکھر میں فٹ بال کامنفرد ایونٹ ہے جس سے فٹ بال کو فروغ ملے گا اور گلی محلوں میں فٹ بال دیگر کھیل کھیلنے والے نوجوانوں میں کھیل کا مزید جذبہ پیدا ہو گا ایوان صنعت و تجارت کی جانب سے کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رہے گا ۔

وقت اشاعت : 25/03/2017 - 21:55:45