پھٹیچرکا معلوم نہیں،ریلوکٹا کرکٹ میں پرانالفظ ہے،پی ایس ایل میں ریلوکٹے نظرنہیں آئے، سرفرازاحمد

پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی کرناآسان کام نہیں، کپتان بننا کسی چیلنج سے کم نہیں،کوشش کروں گا سب کو ساتھ لے کرچلوں، کپتان قومی کرکٹ ٹیم

ہفتہ 25 مارچ 2017 22:56

پھٹیچرکا معلوم نہیں،ریلوکٹا کرکٹ میں پرانالفظ ہے،پی ایس ایل میں ریلوکٹے نظرنہیں آئے، سرفرازاحمد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2017ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں کوئی ریلوکٹے نظر نہیں آئے۔میڈیا سے بات چیت میںپاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پھٹیچرکا معلوم نہیں،ریلوکٹا کرکٹ میں پرانالفظ ہے،پی ایس ایل میں ریلوکٹے نظرنہیں آئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل اچھانہ کھیلنے پرہارگئے، اسپاٹ فکسنگ پردکھ ہے،ہربارسیٹ پلیئرزشکارہوئے،کسی کوفکسنگ کی آفرہو تو بورڈ کو بتانا چاہیے،اب نرم رویے کاٹائم نکل چکاہے، فکسرزپرتاحیات پابندی لگانی چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی کرناآسان کام نہیں، پاکستان کا کپتان بننا کسی چیلنج سے کم نہیں ہے،کوشش کروں گاکہ سب کو ساتھ لے کرچلوں۔سرفراز احمد نے کہا کہ جس طرح پہلی4ٹی ٹوئنٹی جتوائے اب بھی جتوائوں گا،سینیئرزہوں یا جونیئرزسب کوساتھ لے کر چلوں گا،کپتانی میں جارحانہ انداز دکھانا پڑے گا۔دوسرے کپتانوں کی طرح نہیں،اٹیکنگ کرکٹ کھیلوں گا،ہمیں ہرحال میں یہ سیریزجیتنی ہے، ویسٹ انڈیزکوآسان ہدف نہیں سمجھتے، کھلاڑیوں کوڈراکرنہیں،ساتھ لیکرچلوں گا۔
وقت اشاعت : 25/03/2017 - 22:56:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :