بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کی پیشکش مسترد کر دی

پاکستان آکر کھیلنے کیلئے سوچا بھی نہیں ، جولائی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی میزبانی کیلئے تیار ہیں،ترجمان بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ

اتوار 26 مارچ 2017 13:30

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کی پیشکش مسترد کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کرکٹ بورڈ کی لاہورمیں دوٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کی تجویز مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے سربراہ شہریار خان نے اپنے ایک بیان میں اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے بی سی بی حکام کو رواں سال کے وسط میں پاکستان آکر دو ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کی پیشکش کی ہے لیکن بنگلہ دیش نے ایک بار پھر پاکستانی پیشکش کا مثبت جواب نہیں دیا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے اس بات کی وضاحت کر دی کہ انہوں نے پاکستان آکر کھیلنے کا سوچا بھی نہیں ہے تاہم رواں سال جولائی میں پاکستان کی میزبانی کرنے کیلئے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ پی سی بی حکام اس پیشکش کو بہت زیادہ اہمیت دے رہے تھے۔
وقت اشاعت : 26/03/2017 - 13:30:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :