میامی اوپن، کیرولینا پلسکووا اور ڈومنیکا سبلکووا ویمنز سنگلز کے چوتھے رائونڈ میں داخل

اتوار 26 مارچ 2017 14:40

ْ فلوریڈا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) کیرولینا پلسکووا اور ڈومنیکا سبلکووا نے میامی اوپن ویمنز سنگلز کے چوتھے رائونڈ میں جگہ بنا لی، عالمی نمبر پانچ اگنیسکا راڈونسکا اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

تفصییلات کے مطابق فلوریڈا میں جاری ویمنز سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں عالمی نمبر دو جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا نے قزاخستان کی پٹنسیووا کو 7-5 اور 6-3 سے ہرا کر چوتھے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا، ایک اور میچ میں سلواکیہ کی ڈومنیکا سبلکووا نے بیلجیئم کی فلپکینز کو بآسانی 6-2 اور 6-3 سے ہرایا، عالمی نمبر پانچ پولینڈ کی اگنیسکا راڈونسکا کو کروشیا کی لوچچ بارونی کے ہاتھوں 6-0 اور 6-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
وقت اشاعت : 26/03/2017 - 14:40:14