پنجاب میں جواریوں کا سب سے بڑا نیٹ ورک سامنے آگیا

اتوار 26 مارچ 2017 16:48

پنجاب میں جواریوں کا سب سے بڑا نیٹ ورک سامنے آگیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26مارچ ۔2017ئ) ایک جانب جہاں پاکستان سپر لیگ میں سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے ذمہ داروں کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں وہیں ایک نجی ٹی وی چینل پنجاب میں جواریوں کا سب سے بڑا نیٹ ورک سامنے لے آیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایک جانب وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بلندو بانگ دعوے کررہے ہیں کہ وہ سپاٹ فکسنگ سکینڈ ل میں ملوث بکیز کو بھی کٹہرے میں لائیں گے لیکن شاید انہیں اپنی جماعت کے گڑھ میں موجود جواریوں کا سب سے بڑا نیٹ ورک نظر نہیں آرہا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے شہر میں اس وقت جواریوں کا سب سے بڑا نیٹ ورک کام کررہا ہے ۔شمشاد نامی بک میکر اس وقت دبئی میں مقیم ہیں اور مختلف ویب سائٹس سے کروڑوں کی کٹنگ کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

ریاض کو لاہور میں جوئے کاکنگ کہا جاتا ہے ۔ میاں اعجاز جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کو ہینڈل کرتا ہے ،وہ حکمران جماعت کا آدمی ہے اور الیکشن مہم کا اہم شراکت دا رہے ،ایک بار جب میاں اعجاز وہ پکڑا گیا تو اس وقت کے ایک ڈپٹی انسپکٹر جنرل اسے خود چھڑوانے گئے،اس کا بھائی ریاض بھی لاہور میں جوئے کا کام کرتا ہے ۔

خواجہ عاطف نامی بکی کے پنجاب پولیس اور سیاسی شخصیات کے ساتھ رابطے ہیں، 20سال پہلے اس کے بڑے برف کا کام تھے اور اب اس کی شامیں اہم شخصیت کے ساتھ گزرتی ہیں ۔،نیئر نامی بکی پہلے ڈربی کا جوکی تھا اور آج کل جوئے کا بڑا کنگ ہے ، اس کے ممبئی ،کلکتہ اور ملائیشیا میں اڈ ے چل رہے ہیں ،ایک سابق ٹیسٹ کرکٹرکے بھائی بھی لاہور اور کراچی میں جوڑے کے اڈے چلارہے ہیں اور ان کے خان نامی دو سابق کرکٹرز کے ساتھ بھی مراسم ہیں ،علی عمران پنجاب کی اہم شخصیت کا بندہ ہے ۔

آٹونامی جواری پہلے ایک مکینک تھا،اس کے چوبرجی میں ایک ٹیسٹ کرکٹر کے ساتھ بھی مراسم ہیں ۔لال چند نامی جواری دبئی میں رہائش پذیر ہے اور اس کا بھائی اہل خانہ کے ساتھ لاہور میں مقیم ہے ، اس کی کٹنگ کا کام دبئی جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان جواریوں کی 500سے زیاد ہ لائنز پنجاب میں موجود ہیں اور ان لوگوں کے ہنڈی کا کام کرنے والوں سے رابطے بھی موجود ہیں ۔

وقت اشاعت : 26/03/2017 - 16:48:30