جاوید آفریدی کے ایک ٹویٹ نے شاہد آفریدی کو پشاور زلمی کی ٹیم چھوڑنے کا فیصلہ کرنے پر مجبورکردیا

اتوار 26 مارچ 2017 16:56

جاوید آفریدی کے ایک ٹویٹ نے شاہد آفریدی کو پشاور زلمی کی ٹیم چھوڑنے کا فیصلہ کرنے پر مجبورکردیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26مارچ ۔2017ئ) آل راﺅنڈر شاہد آفریدی کی جانب سے پشاور زلمی فاﺅنڈیشن کی صدارت اور پشاور زلمی کی ٹیم چھوڑنے کے بعد اب یہ بھی پتہ چل گیا ہے کہ ان کے جاوید آفریدی کے ساتھ اختلافات کب شروع ہوئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق یہ معاملہ ورلڈ ٹی ٹونٹی 2016ءسے چل رہا ہے جب جاوید آفریدی نے ٹوئیٹر پیغام میں انہیں ریٹائر نہ ہونے کی نصیحت کی جس پر آفریدی نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فیصلے خود لیتے ہیں اور پی ایس ایل ٹو میں پشاور زلمی کی کپتانی چھوڑ دی، بعد ازاں انہیں پشاور زلمی کا حصہ رکھتے ہوئے پشاور زلمی فاﺅنڈیشن کا صدر بنا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جاوید آفریدی نے جب سیمی کے مسلمان ہونے سے متعلق بیان دیا تب بھی وہ ناراض ہوئے جبکہ آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کیساتھ سیریز کے بیان پر بھی انہوں نے ناراضگی کا اظہار کیا۔

وقت اشاعت : 26/03/2017 - 16:56:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :