باسط علی نے سلیم ملک کے کہنے پر بال ٹمپرنگ کا اعتراف کرلیا

اتوار 26 مارچ 2017 17:04

باسط علی نے سلیم ملک کے کہنے پر بال ٹمپرنگ کا اعتراف کرلیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26مارچ ۔2017ئ) قومی ٹیم کے سابق بلے باز باسط علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ سابق کپتان سلیم ملک کے کہنے پر بال ٹیمپرنگ کیا کرتے تھے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے باسط علی کا کہنا تھا کہ وہ آج پہلی بار یہ بتا رہے ہیں کہ انہوں نے سلیم ملک کے کہنے پر وسیم اکرم، وقار یونس اور عطاءالرحمن کے لیے بال ٹمپرنگ کی تھی ، وسیم اکرم کو بچانے کے لیے عطاءالرحمان کو پھنسایا گیا ،سلیم ملک کو بھی قربانی کا بکرا بنایا گیا تھا ۔

وقت اشاعت : 26/03/2017 - 17:04:25