پہلا ٹی ٹونٹی ،پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

اتوار 26 مارچ 2017 21:05

پہلا ٹی ٹونٹی ،پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26مارچ ۔2017ئ) پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے باﺅلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اس دورے کے لیے اچھی تیاری کی ہے،ہم ٹارگٹ کو حاصل کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں ۔ پاکستان سپر لیگ کی دریافت لیگ سپنر شاداب خان گرین شرٹس کے لیے ٹی ٹونٹی ڈیبیو کررہے ہیں جبکہ کامران اکمل بھی 2014ءکے بعد اپنا پہلا انٹر نیشنل مقابلہ کھیل رہے ہیں ۔ ویسٹ انڈیز کیلئے روومین پاول اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر کا آغاز کررہے ہیں ۔
وقت اشاعت : 26/03/2017 - 21:05:08