پاکستان اور ویسٹ انڈیزکی ٹیموں کے مابین 4ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 30مارچ کو کھیلا جائیگا

قومی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 6وکٹوںسے شکست دیکر سیریزمیں1-0سے برتری حاصل ہے

پیر 27 مارچ 2017 13:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) پاکستان اور ورلڈ چمپئن ویسٹ انڈیزکی ٹیموں کے مابین 4ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 30مارچ بروز جمعرات کو پورٹ آف اسپین میں کھیلاجائے گا۔ پہلے ٹی ٹونٹی میچ میںپاکستان نے ویسٹ انڈیز6وکٹوںسے شکست دے کر سیریزمیں1-0سے برتری حاصل کی ہے۔دوسراٹی ٹونٹی میچ جیتنے کی صورت میں پاکستان کوسیریزمیں2-0کی برتری حاصل ہوجائے گی اور پاکستان کی شکست کی صورت میں سیریز1-1سے برابربھی ہوسکتی ہے۔

اپنی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کے خلاف پہلی بار چار ٹی ٹونٹی میچوں کی باہمی سیریزکھیلنے والی پاکستانی ٹیم اس سیریز سے قبل آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں 113پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبرپر موجود ہے جبکہ تین پوائنٹس کے فرق سے ورلڈ چمپئن ویسٹ انڈیز چوتھے نمبرپر موجودہے۔

(جاری ہے)

چار میچوں کی اس ٹی ٹونٹی سیریزمیں پاکستان کو اپنی رینکنگ بہتربنانے کا نمایاں موقع موجودہے اگر پاکستان ٹیم فتوحات کاسلسلہ آخری میچ تک برقرار رکھتے ہوئے 4-0 سے کلین سوئپ کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو وہ سیریزکا خاتمہ عالمی نمبر3ٹیم کے طورپر کرے گی۔

اس صورت میں صرف بھارت اور نیوزی لینڈکی ٹیمیں ہی اٴْس سے آگے ہوں گی۔ورلڈ چمپئن ویسٹ انڈیزکو اپنے میدانوں پر سیریزکے چاروں میچوں میں شکست کا خمیازہ چار درجے تنزلی کی صورت میں بھگتنا پڑسکتاہے، اس صورت میں وہ 108پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبرپر چلی جائیگی۔اگر پاکستان ٹیم سیریز میں ایک شکست کے بدلے دیگر تینوں میچز جیت کر سیریز3-1 سے اپنے نام کرلیتی ہے تب بھی وہ دو درجے ترقی پاکرچوتھی پوزیشن کی مالک بن جائیگی جبکہ ویسٹ انڈیز دودرجے نیچے پھسلنے کے بعد وہ چھٹے نمبرپر چلی جائیگی۔

سیریزکی2-2سے برابری کی صورت میں دونوں ٹیموں کی رینکنگ یا پوائنٹس پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔اگرویسٹ انڈیز ٹیم سیریزمیں 3-1 سے فتح حاصل کرلیتی ہے تو وہ ایک درجہ ترقی پاکر جنوبی افریقہ سے تیسری پوزیشن چھین لے گی تاہم دوپوائنٹس کھونے کے باوجود پاکستان کی چھٹی پوزیشن محفوظ رہے گی کیونکہ اس صورت میںبھی اٴْسے عالمی نمبر7 آسٹریلیا سے ابھی ایک پوائنٹ کی برتری حاصل ہوگی۔البتہ 0-4کے کلین سوئپ سے دوچار ہونے کی صورت میں پاکستان ٹیم اپنی چھٹی پوزیشن سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے گی جبکہ کلین سوئپ کی’انہونی‘ویسٹ انڈیزکو عالمی نمبر2 بھارت کے انتہائی قریب تر کردے گی جہاں دونوں کے درمیان فاصلہ صرف ایک پوائنٹ رہ جائے گا۔
وقت اشاعت : 27/03/2017 - 13:13:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :