نیتھن لائن ٹیسٹ میں ڈھائی سو وکٹوں کے قریب

پیر 27 مارچ 2017 13:18

نیتھن لائن ٹیسٹ میں ڈھائی سو وکٹوں کے قریب
دھرم شالا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آف سپنر نیتھن لائن کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور انہوں نے بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 5 کھلاڑی میدان بدر کئے، اس طرح ان کی ٹیسٹ میں وکٹوں کی تعداد 247 ہوگئی ہے، توقع ہے کہ وہ دوسری اننگز میں ڈھائی سو وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے، اس طرح وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے آسٹریلیا کے آٹھویں پلیئر بن جائیں گے۔
وقت اشاعت : 27/03/2017 - 13:18:43