تیسرا آل کراچی روز انوی ٹیشن فٹبال ٹورنامنٹ ، بلدیہ سینٹر، عوامی اسپورٹس، آزاد الیون اور شمع مسلم کی ٹیمیں اگلے راؤنڈ میں داخل

پیر 27 مارچ 2017 15:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) شاہ فیصل فٹبال کلب کے زیر اہتمام اور روز بیوٹی پارلر کے تعاون سے ہیپی ڈیل اسکول گراؤنڈ ناظم آباد نمبر 4 پر جاری تیسرا آل کراچی روز انوی ٹیشن فٹبال ٹورنامنٹ میں بلدیہ سینٹر، عوامی اسپورٹس، آزاد الیون اور شمع مسلم کی ٹیمیں اگلے راؤنڈ میں داخل کئے گئے۔ میچوں میں بلدیہ سینٹر فٹبال کلب نے شبیر میموریل فٹبال کلب کو 3-0 کے مارجن سے مات دے دی۔

فاتح ٹیم کی جانب سے ماجد، دانش اور عمر خطاب نے گول اسکور کئے جبکہ حریف ٹیم کا واحد گول امجد نے اسکور کیا۔ آزاد الیون فٹبال کلب (ویسٹ) نے الشہاز کورنگی فٹبال کلب کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد 2-0 سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم کے کاشف اور سید محمد نے گول اسکور کئے۔ شمع مسلم فٹبال کلب نے سپر شاہین فٹبال کلب بلدیہ کو 2-1 کے مارجن سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

فاتح ٹیم کی جانب سے صاحب میاں اور محمد یوسف نے گول کئے جبکہ حریف ٹیم کی جانب سے رضا خان نے گول اسکور کیا۔ میچ کے ریفری ممتاز خان، اسماعیل، نجیب، عزیزاور تنویر تھے جبکہ میچ کمشنر آغا سعید تھے۔ اس موقع پر قومی ریفری عدنان خان بھی موجود تھے۔ منگل آج غوثیہ فٹبال کلب نیو کراچی کا مقابلہ کورنگی جمخانہ سے اور بدھ کو سیوھن شاہ کلب اور نشان حیدر کلب مد مقابل ہوں گے جبکہ جمعرات کو گولی مار آزاد اور سوات اسپورٹس کے مابین میچ کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 27/03/2017 - 15:03:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :