ڈسٹرکٹ ویسٹ فٹبال ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

پیر 27 مارچ 2017 15:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) ڈسٹرکٹ ویسٹ فٹبال ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس اولڈ گولی مار آفس میں چیئرمین وصدر انٹرنیشنل فٹبالر ظفر اقبال کی زیر صدارت منعقد ہوا ،جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں اتوار2 اپریل 2017سے آل کراچی شہید بے نظیر بھٹو فٹبال ٹورنامنٹ کی تیاریوں سمیت سابق سیکریٹری اسماعیل بلوچ اور ابراہیم بلوچ کے بھتیجے نوازآسکانی مر حوم کی مغفرت کے خصوصی دعا کی گئی۔

اجلاس کے شرکاء میں یوسف خان، رحمت بلوچ، مراد بخش بلوچ، محمد علی نائب صدور،محمد اقبال مہناس ایسوسی ایٹس سیکریٹری، یعقوب بلوچ،سلیم بلوچ، ذوالفقار بھٹو، غلام محمد بلیدی، الہی بخش کوارڈنٹیرز، عبدالمنان خان، محمد سلیم سماء میڈیا کوارڈنیٹرز اور دل مراد بلوچ نمائندہ ریفری شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے آغاز میں سابق سیکریٹری ڈی ایف سے ویسٹ اسماعیل بلوچ اور ابراہیم بلوچ کے بھتیجے نواز آسکانی کی رحلت پر ان کی مفغرت کی لئے خصوصی دعا کرائی گئی۔

اجلاس میں آل کراچی متحرمہ شہید بے نظیر بھٹو فٹبال ٹورنامنٹ کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی، ٹورنامنٹ کا آغاز اتوار2 اپریل 2017سے ٹرانس لیاری پارک گولی مار میں ہوگا،ڈسٹرکٹ ویسٹ کی زیر نگرانی اس ٹورنامنٹ کو وزارت کھیل وامور نوجوانان حکومت سندھ اور اسپورٹس بورڈ کا تعاون حاصل ہے، ٹورنامنٹ کے سرپر ست اعلی لیاقت آسکانی صدر پیپلز پارٹی ویسٹ،سرپرست انجینئر ابراہیم بلوچ ، ٹورنامنٹ کے چیئرمین ظفر اقبال اور آرگنائزنگ سیکریٹری رحیم بخش بلوچ ہونگے۔
وقت اشاعت : 27/03/2017 - 15:03:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :