عبدالحمید کھتری کرکٹ ٹورنامنٹ میں دہلی بوائز نے باب وولمر کو قابو کرلیا

پیر 27 مارچ 2017 15:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) سلیم یوسف اور سمیع خان کی نصف سنچریوں اور فرمان یوسف کی 3وکٹوں نے دہلی بوائز سی سی کو باب وولمر سی سی کو باآسانی 75رنز سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں اپنی نشست کو محفوظ بنالیا۔صادق اسپورٹس گراؤنڈ پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دہلی بوائز نے مقررہ 35اوورز میں 9وکٹوں پر 223رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر لگایا۔

سلیم یوسف نے 65رنز کی اننگز میں 12چوکے اور ایک چھکا جبکہ سمیع خان کی 58رنز کی اننگز 4چوکوں پر مشتمل تھی۔

(جاری ہے)

محسن طلعت نے 21رنز میں 2چوکے رسید کئے۔ ذاکر خان اورعلی سلیم نی39,39رنز کے عوض 2,2وکٹیں اپنے نامم کیں۔باب وولمر جوابی اننگز میں مطلوبہ ہدف کے حصول میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 28.2اوورز میں 148رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ احتشام الہٰی 27رنز میں ایک چوکا، عاطف آفریدی نے 22رنز میں 3چوکے اور اسامہ مبین نے اتنے ہی رنز میں ایک چوکا لگایا ۔ فرمان یوسف نے 34رنز پر 3کھلاڑیوں کو چلتا کیا جبکہ محمد حمزہ نے 32رنز کے عوض 2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ سمیع خان کو 2وکٹیں 33رنز کے عوض حاصل ہوئیں۔ایمپائرز عبدالرزاق اور جلال اکبر تھے۔
وقت اشاعت : 27/03/2017 - 15:04:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :