کراچی،یوم پاکستان کراٹے چیمپئن شپ اینڈمارشل آرٹس فیسٹیول کا انعقاد

پیر 27 مارچ 2017 17:51

کراچی،یوم پاکستان کراٹے چیمپئن شپ اینڈمارشل آرٹس فیسٹیول کا انعقاد
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) شن بوکوایسوسی ایشن آف کراٹے ڈو جے کے ایس پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان مارشل آرٹس کنکشن فیڈریشن اور نیشنل مارشل آرٹس گیمز کمیٹی پاکستان کے تعاون سے ’’یوم پاکستان کراٹے چیمپئین شپ اور مارشل آرٹس فیسٹیول‘‘ شن بوکو شوتوکان کراٹے اکیڈمی، کورنگی محمڈن فٹ بال اسٹیڈیم 36-B لانڈھی میںمنعقد ہوا جس میں شوتوکان کراٹے کے ساتھ ساتھ کراچی کے مختلف کراٹے اور مارشل آرٹس کلبز کے 70سے زائد گرلز و بوائز کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

چیمپئین شپ و فیسٹیول کا افتتاح نیشنل بینک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ اور ممتاز اسپورٹس آرگنائزر حاجی غلام محمد خان نے فیتہ کاٹ کرکیا، انکے ہمراہ ڈی ایم سی کورنگی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد اور پیس ایمبیسیڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ اورنگزیب سلطان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

چیمپئین شپ و فیسٹیول کے چیف آرگنائزر اور ایسوسی ایشن کے چیف اینڈ کنٹرولر شی ہان شہزاد احمد نے تمام ر معزز مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔تلاوت کلام پاک سے چیمپئین شپ کا آغاز ہوا جس کے بعد کراٹے و دیگر مارشل آرٹس کے مقابلے شروع ہوئے ۔ چیمپئین شپ اور مارشل آرٹ فیسٹیول میں میزبان شن بوکو شوتوکان کراٹے اکیڈمی کے ساتھ ساتھ شن بوکو شوتوکان کی ملیر برانچ، کورنگی کیوکوشن کراٹے اکیڈمی ماتسو شیما، شن کیو کوشن کراٹے کلب کراچی، شاہین تائیکوانڈو اکیڈمی، راجہ کک باکسنگ کلب کراچی اور پاکستان اکیڈمی آف مارشل آرٹس کے کھلاڑیوں نے اپنے اپنے اپنے سسٹمز کے رولز کے مطابق شاندار پرفارمنس پیش کیں ، مختلف اسٹائلز کے مقابلوں کے دوران ایس ایم عمران، سید اشرف علی، رضوان علی، محمد شہباز، راجہ غضنفر اور اسد حنیف نے ریفری شپ کی ذمہ داری انجام دی جبکہ شہزاد احمد، ناصر احمد اور خورشید سموں نے بالترتیب جیوری، ریکارڈ کیپنگ اور ٹائم کیپنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں۔

شوتوکان کراٹے کے مقابلوں میں انڈر 30کلوگرام میں راحم نے گولڈ اور وائز نے سلور میڈل حاصل کیا۔ انڈر عبدالرحمن نے گولڈ اور اسید نے سلور میڈل حاصل کیا۔ انڈر 65کلوگرام میں محمد ارشاد نے گولڈ جبکہ شایان نے سلور میڈل حاصل کیا۔انفرادی کاتا کے مقابلوں میں محمد نعمان اور مہک دلاور نے گولڈ میڈل حاصل کئے جبکہ کشف نے سلور میڈل حاصل کیا۔ کیوکوشن کے فل باڈی کنٹیکٹ مقابلوں میں کیوکوشن کراٹے ماتسو شیما کے انس، شاہد اور سلمان نے گولڈ میڈل جبکہ مسب، ساجد اور منصور نے سلور میڈل حاصل کئے۔

اسی طرح شن کیوکوشن کے نعمان نے گولڈ جبکہ ارسلان اور رمضان نے سلور میڈل حاصل کئے۔ تائیکوانڈو کے مقابلوں میں حسن علی ، عبدالواحد اور منان نے گولڈ میڈل جبکہ احمد، عین الدین اور سمیر نے سلور میڈل حاصل کئے۔ کک باکسنگ کے لائٹ ویٹ مقابلوں میں بالاج نے گولڈ اور علی حیدر نے سلور میڈل، مڈل ویٹ میں حبیب نے گولڈ اور عبدالرحمن نے سلور جبکہ ہیوی ویٹ میں عثمان نے گولڈ اور وصی نے سلور میڈل حاصل کیا۔

سیمی کنٹیکٹ فائٹ اور کراٹے ریسلنگ کے ڈیمانسٹریشن مظاہروں اور مقابلوں میں مجتبیٰ اور سید مارج حسین نے گولڈ جبکہ مرسلین اور نعمان نے سلور میڈل حاصل کئے۔مارشل آرٹس ڈیمانسٹریشن میں شوتوکان کراٹے کے وائز اور عبدالرحمن نے بورڈ بریکنگ، ارشاد نے سنگل ٹائل بریکنگ جبکہ نعمان نے تھری ٹائل بریکنگ کا مظاہرہ پیش کیا۔ پاکستان اکیڈمی آف مارشل آرٹس کے اسد حنیف نے تین سرخ بلاک ہاتھ سے بریک کئے ۔

مجتبیٰ حسن نے بیس بال بیٹ توڑنے اور ڈبل نن چکو چلانے کا مظاہرہ جبکہ مارج حسین اور نعمان نے فری اسٹائل ڈیمو فائٹ کا مظاہرہ پیش کیا۔ چیمپئین شپ و فیسٹیول کے اختتام پر شی ہان شہزاد احمد نے تمام کامیاب کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے اور تمام شرکاء کھلاڑیوں کو سرٹیفکیٹ ایوارڈ کئے۔ مہمان خصوصی حاجی غلام محمد نے انسٹرکٹرز ناصر احمد، عثمان دانش، محمد دلاور، ایس ایم عمران، ماسٹر راجہ غضنفر، ماسٹر محمد شہباز، سینسی خورشید احمد سموں، سینسی سید اشرف علی اور سید رضوان علی کو شیلڈز ایوارڈ کیں، جبکہ شی ہان شہزاد احمد نے مہمان خصوصی کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔
وقت اشاعت : 27/03/2017 - 17:51:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :