مبینہ سپاٹ فکسنگ کے الزام میں معطل فاسٹ بالر محمد عرفان نے چارج شیٹ کا جواب تیار کر لیا

پیر 27 مارچ 2017 19:31

مبینہ سپاٹ فکسنگ کے الزام میں معطل فاسٹ بالر محمد عرفان نے چارج شیٹ کا جواب تیار کر لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) پاکستان سپر لیگ میں مبینہ سپاٹ فکسنگ کے الزام میں معطل فاسٹ بالر محمد عرفان نے چارج شیٹ کا جواب تیار کر لیا ،آج ( منگل) کو بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کو اپنا جواب جمع کرائیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محمد عرفان نے جواب میں بکیز کے رابطوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے ، فاسٹ بالر نے پیشکش کی تفصیلات بھی جواب میں شامل کی ہیں۔عرفان نے موقف اپنایا ہے کہ پہلی مرتبہ رابطے پر بکیز کی پیشکش نہیں سمجھ سکا ۔
وقت اشاعت : 27/03/2017 - 19:31:06