دھرم شالا ٹیسٹ ،بھارت کو آسٹریلیا کیخلاف میچ اور سیریز جیتنے کیلئے 10 وکٹوںپر 87 رنز درکار

آسٹریلوی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں137رنز پر ڈھیر ،امیش یادیو، رویندرا جدیجا اور ایشون کی 3,3 وکٹیں

پیر 27 مارچ 2017 21:36

دھرم شالا ٹیسٹ ،بھارت کو آسٹریلیا کیخلاف میچ اور سیریز جیتنے کیلئے 10 وکٹوںپر 87 رنز درکار
دھرم شالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) بھارت کو آسٹریلیا کے خلاف میچ اور سیریز میں فتح حاصل کرنے کیلئے 10 وکٹ پر 87 رنز درکار ہیں ۔آسٹریلوی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں137رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بھارت کی جانب سے امیش یادیو، رویندرا جدیجا اور ایشون نے 3,3 جب کہ بھونیشور کمار نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ کے تیسرے روز آسٹریلیا کی ٹیم دوسری اننگز میں 137 رنز پر ڈھیر ہوگئی اوربھارت کو فتح کیلیے 106 رنز کا ہدف دیا۔

گلین میکسویل 45 اور میتھیو ویڈ 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، تین بیٹسمین بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ بھارت کی جانب سے امیش یادیو، رویندرا جدیجا اور ایشون نے 3,3 جب کہ بھونیشور کمار نے ایک وکٹ حاصل کی۔

(جاری ہے)

میزبان ٹیم نے تیسرے روزکھیل کے اختتام پر بغیر کوئی وکٹ کھوئے 19 رنز بنا لیے جب کہ انہیں فتح کیلیے مزید87 رنز درکار ہیں، لوکیش راہول 13 اور مرلی وجے 6 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

قبل ازیں بھارت نے 6 وکٹ پر 248 رنز سے پہلی اننگز کا آغاز کیا اور پوری ٹیم 332 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ رویندرا جدیجا 63، لوکیش راہول 60، چتیشور پجارا 57 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن لیون نے 5، پیٹ کمنز نے 3 جب کہ جوش ہیزل ووڈ اور اسٹیو اوکیف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 300 رنز بنائے، کپتان اسٹیون اسمتھ نے سیریز کی تیسری سنچری اسکور کی۔ چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ چوتھا اور آخری ٹیسٹ جیتنے والی ٹیم سیریز میں بھی کامیابی حاصل کر لے گی۔
وقت اشاعت : 27/03/2017 - 21:36:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :