بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے امکانات نہیں، اپریل میں بگ تھری سے متعلق مثبت پیش رفت ہوگی،شہریار خان

پیر 27 مارچ 2017 21:36

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے امکانات نہیں، اپریل میں بگ تھری سے متعلق مثبت پیش رفت ہوگی،شہریار خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ اپریل میں بگ تھری سے متعلق مثبت پیش رفت ہوگی۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی جانب سے دورہ پاکستان نہ کرنے کی وجہ سیکورٹی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیر مین نے لاہور میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا امکان نہیں۔ اگست میں بنگلا دیش دورے سے قبل مالی معاملات پر بات کریں گے۔ بنگلا دیش ٹیم کے دورہ نہ کرنے کی وجہ سیکیورٹی خدشات نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ پر امیدہیں اپریل میں بگ تھری سے متعلق مثبت پیش رفت ہوگی
وقت اشاعت : 27/03/2017 - 21:36:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :