فٹبال ورلڈکپ کوالیفانگ مرحلہ،جرمنی،انگلینڈ نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

پیر 27 مارچ 2017 21:36

فٹبال ورلڈکپ کوالیفانگ مرحلہ،جرمنی،انگلینڈ نے اپنے اپنے میچز جیت لئے
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) فٹبال ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ مرحلے کے میچز میں جرمنی اور انگلینڈ کی ٹیموں نے اپنے اپنے مقابلے جیت لیے ہیں۔

(جاری ہے)

فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائنگ کے میچ میں جرمنی نے آذربائیجان کیخلاف پہلا گول 19 ویں منٹ میں داغا ، حریف ٹیم نے ہمت نہ ہارتے ہوئے زبردست کم بیک کیا ور 31 ویں منٹ میں گول کر کیمقابلہ برابر کر دیا ، جرمنی کی بڑی ٹیم نے اس کے بعد میچ میں وقفے وقفے سے مزید تین مرتبہ گیند کو جال میں بھیجا جبکہ مخالف ٹیم ایک گول سے آگے نہ بڑھ سکے۔ایونٹ میں ہونے والے ایک اور میچ میں انگلینڈ اور لیتھوینیا کی ٹیمیں میدان میں اتریں ، دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ کھیل انگلینڈ کے حق میں دو صفر کی برتری پر ختم ہوا۔
وقت اشاعت : 27/03/2017 - 21:36:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :