فیصل آباد، یوم پاکستان کی مناسبت سے کمشنر الیون اور ملک شفقت الیون کے مابین ہاکی کا دوستانہ میچ

پیر 27 مارچ 2017 21:36

فیصل آباد، یوم پاکستان کی مناسبت سے کمشنر الیون اور ملک شفقت الیون کے مابین ہاکی کا دوستانہ میچ
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) یوم پاکستان کی مناسبت سے ہاکی سٹیڈیم سوساں روڈ میں کمشنر الیون اور ملک شفقت الیون کے مابین دوستانہ میچ کھیلا گیا جو دو‘ دو گول سے برابر رہا‘ میچ کے مہمان خصوصی معروف ہاکی کے کھلاڑی اکرام الحق تھے دیگر مہمانوں میں شاہد گل‘ راجہ غلام عباس‘ رانا خالد اقبال‘ رانا ساجد‘ ذوالفقار بھٹو‘ الماس صدیقی‘ حاجی غلام مرتضیٰ‘ سید سرفراز شاہ‘ شہزاد علی‘ محمد شاہد‘ محمد خالد‘ محمد ظہوراور محمد اشفاق تھے۔

دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا اور ایک دوسرے کے گول پول پر تابڑ توڑ حملے کئے مگر جیت کسی کا مقدر نہ بن سکی اور یہ میچ دو‘ دو گول سے برابر رہا‘ میچ کے آرگنائزر شاہد گل اور ان کے ساتھیوں نے میچ کیلئے بہترین انتظامات کئے تھے۔

(جاری ہے)

میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ہاکی پلیئر اکرام الحق نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے‘ انہوں نے میچ کے آرگنائزرز کو بھی شاباش دی اور کہا کہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں مہیا کرنا بھی اس دور میں جہاد ہے‘ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کسی بھی ملک کے سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں اور ملک کا اہم طبقہ ہوتے ہیں ان کے کردار سے ثابت ہونا چاہئے کہ وہ واقعی حقیقی سفیر ہیں اور اپنے ملک کا نام ہر فورم پر بلند رکھنے کیلئے ہمہ تن گوش ہیں۔

میری دعا ہے کہ آپ سب پاکستان کی طرف سے کھیلو اور ملک کا نام روشن کرو۔ انہوں نے پنجاب حکومت سے کہا کہ ہاکی کو فروغ دینے کی خاص ضرورت ہے‘ فیصل آباد ہاکی سٹیڈیم کا آسٹروٹرف بالکل بوسیدہ ہو چکا ہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب فیصل آباد کے ہاکی سٹیڈیم کی طرف بھی توجہ کریں اور یہاں کی محرومیاں ختم کریں۔
وقت اشاعت : 27/03/2017 - 21:36:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :