کھیلوں کے فروغ کیلئے تما م تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ، شیخوپورہ میں ای لائبریری اور جمنیزیم کا منصوبہ سرِ فہرست ہے، حنیف عباسی

پیر 27 مارچ 2017 22:51

کھیلوں کے فروغ کیلئے تما م تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ، شیخوپورہ میں ای لائبریری اور جمنیزیم کا منصوبہ سرِ فہرست ہے، حنیف عباسی
شیخوپورہ۔27 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) چیئرمین سٹیرنگ کمیٹی سپورٹس پنجاب حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کھیلوں کے فروغ کے لیے تما م تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔ ا نہوں نے شیخوپورہ میں دوسہرا گرائونڈ کو ہاکی کے لئے تیار کرنے کے ساتھ متعدد جاری اور التوا کا شکار منصوبوں کا جائزہ لیا۔ جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ارقم طارق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریوینیو) ، ڈسٹرکٹ آفیسر سپورٹس ملک نوید ، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے انجینئرز، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر پون سنگھ اروڑا ، صدر ٹھیکیدار ایسوسی ایشن شیخوپورہ حماد رضابٹ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

چیئرمین سٹیئرنگ کمیٹی سپورٹس پنجاب محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پنجاب میں 10ای لائبریری پہلے فیز میں تعمیر ہورہی ہیں جبکہ شیخوپورہ میں ای لائبریری اور جمنیزیم کا منصوبہ سرِ فہرست ہیں اور جمنیزیم میں اعلیٰ معیار کی امریکہ اور یورپ سے درآمد شدہ فٹنس مشینیں رکھی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 32 کے قریب انڈور گیمز کی سہولت سے آراستہ جمنیزیم کو جلد از جلد مکمل کر کے پبلک کے لئے کھول دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ماہانہ فیس بلکل مناسب رکھی جائے تا کہ عام آدمی کورسائی میں کوئی مشکل پیش نہ آئے ۔تمام تر سہولیات عام آدمی کے بچوں کے لئے ہیں جوسہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ہم نصابی سرگرمیوں سے دور ہوتے جا رہے ہیںانہوں نے طلباء کے لئے خصوصی ڈسکائونٹ دینے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مزید وقت کی گنجائش اب باقی نہیں ہے جاری کاموں کو مقررہ مدت میں ختم کیاجائے گااور جو منصوبے تاخیر کا شکار ہیں ان کے لئے طے کردہ حکمت عملی پر عملدرآمد کرتے ہوئے جلد از جلد پائیہ تکمیل تک پہنچایا جائے ۔
وقت اشاعت : 27/03/2017 - 22:51:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :