اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ 27 اپریل سے ملائشیا میں شروع ہوگا

منگل 28 مارچ 2017 10:54

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ 27 اپریل سے ملائشیا میں شروع ہوگا
کوالالمپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ملائشیا کے شہر ایپو میں 27 اپریل سے شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان، برطانیہ، بھارت اور میزبان ملائشیا کی ہاکی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 6 مئی کو ہوگا۔ پاکستان ہاکی ٹیم کو اس ٹورنامنٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان شروع ہی سے اس ٹورنامنٹ میں شرکت کرتا آ رہا ہے اور گزشتہ سال ہونے والے اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں سات مختلف ممالک کی ٹیموں نے شرکت کی تھی جس میں پاکستان کا پانچواں نمبر تھا لیکن اس دفعہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں سات کی بجائے 6 ٹیمیں شامل ہیں اور پاکستان کی ٹیم کو شریک نہیں کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شامل نہ کئے جانے پر پاکستان ہاکی فیڈریشن ایشین ہاکی فیڈریشن کا ایشین ہاکی فیڈریشن سے رابطہ جاری ہے۔ قومی ہاکی ٹیم شروع ہی سے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرتی آرہی ہے اور اس سال بھی اسے ٹورنامنٹ میں شامل کیا جانا چاہئے ۔ واضح رہے کہ رواں سال ہونے والے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی جگہ برطانیہ کی ٹیم کھیل رہی ہے ۔
وقت اشاعت : 28/03/2017 - 10:54:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :