عمران اسماعیل کانجم سیٹھی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

منگل 28 مارچ 2017 11:54

عمران اسماعیل کانجم سیٹھی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28مارچ ۔2017ئ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے پاکستان سپر لیگ کے چیئر مین نجم سیٹھی سے عہدے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق عمران اسماعیل نے نجم سیھٹی کے نام خط میں کہا ہے کہ آپ کی تقرری سے کرکٹ کا ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ،آپ ملک میں کرکٹ کی تباہی کے براہ راست ذمہ دار ہیں ،کھلاڑیوں میں جوئے جیسے مہلک رجحانات فروغ پا رہے ہیں۔عمران اسماعیل نے خط میں نجم سیٹھی سے کرکٹ بورڈ سے علیحدگی کا مطالبہ کیاہے۔

وقت اشاعت : 28/03/2017 - 11:54:24