آسٹریلوی فاسٹ بائولر شان ٹیٹ نے تمام طرز کی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

منگل 28 مارچ 2017 12:11

ایڈیلیڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) آسٹریلوی فاسٹ بائولر شان ٹیٹ نے تمام طرز کی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا، 15 سالہ کیریئر میں انہوں نے آسٹریلیا کی جانب سے 3 ٹیسٹ، 35 ون ڈے اور 21 ٹی 20 میچ کھیلے، انہوں نے گزشتہ سال سڈنی میں بھارت کے خلاف ٹی 20 میچ میں آخری بار آسٹریلیا کی نمائندگی کی، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ میں دو تین سال مزید کرکٹ کھیلوں مگر نوجوان کھلاڑیوں کے آنے سے میری ٹیم میں جگہ نہیں بن رہی، اس لئے میں تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہا ہوں، شان ٹیسٹ کو دنیا کا تیز ترین بائولر تصور کیا جاتا ہے، انہوں نے 2010 میں انگلینڈ کے خلاف 161.1 کلومیٹر کی رفتار سے گیند پھینک کر تاریخ رقم کی۔
وقت اشاعت : 28/03/2017 - 12:11:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :