بھارت نے آسٹریلیا کو چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی، آسٹریلیا کا بھارت کو سیریز میں شکست دینے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا، آسٹریلیا کی طرف سے ملنے والا 106 رنز کا ہدف میزبان ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، راویندرا جدیجہ کو شاندار کارکردگی پر میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

منگل 28 مارچ 2017 12:52

دھرم شالا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) بھارت نے آسٹریلیا کو چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی۔ بھارتی ٹیم کی عمدہ کارکردگی کی بدولت میچ کا فیصلہ چوتھے روز ہی ہوگیا اور آسٹریلیا کا بھارت کو سیریز میں شکست دینے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔ آسٹریلیا کی طرف سے ملنے والا 106 ہدف بھارتی ٹیم نے بآسانی دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

راویندرا جدیجہ نے میچ کے ساتھ ساتھ پوری سیریز میں بھی شاندار آل رائونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اس عمدہ پروفارمنس پر انکو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ میچ کے چوتھے روز بھارتی ٹیم کو میچ میں کامیابی کیلئے 87 رنز درکار تھے جو میزبان ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے کینگروز کو میچ میں 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو دھرم شالا میں ٹیسٹ کے چوتھے بھارت نے اپنی دوسری نامکمل اننگز بغیر کسی نقصان کے 19 رنز پر دوبارہ شروع کی تو لوکیش راہول 13 اور مرلی وجے 6 رنز پر کھیل رہے تھے اور بھارتی ٹیم کو میچ میں فتح کیلئے 87 رنز درکار تھے۔ مرلی وجے بھارت کے پہلے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 8 رنز بناکر کیومنز کی گیند پر ویڈ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، چیتشوار پوجارا بھارت کے دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو کوئی رن بنائے بغیر میکسویل کے ہاتھوں رن آئوٹ ہوگئے۔

اس کے بعد لوکیش راہول اور اجنکیا رہانے نے محتاط انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف پورا کردیا۔ لوکیش راہول 51 اور اجنکیا رہانے 38 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہوگئے اور یوں بھارت نے آسٹریلیا کو چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی۔ راویندرا جدیجہ نے میچ کے ساتھ ساتھ پوری سیریز میں بھی شاندار آل رائونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اس عمدہ پروفارمنس پر انکو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس میچ میں کپتان ویرات کوہلی کی جگہ اجنکیا رہانے کو کپتانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے کیونکہ وہ چوٹ کے سبب میچ سے باہر ہوگئے تھے۔
وقت اشاعت : 28/03/2017 - 12:52:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :