ہملٹن ٹیسٹ،نیوزی لینڈ پہلی اننگز میں 489 رنز بنا سکی،جنوبی افریقہ نے پانچ وکٹوں پر 80رنز بنا لئے

منگل 28 مارچ 2017 12:58

ہملٹن ٹیسٹ،نیوزی لینڈ پہلی اننگز میں 489 رنز بنا سکی،جنوبی افریقہ نے پانچ وکٹوں پر 80رنز بنا لئے
ہملٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) نیوزی لینڈ کی ٹیم ہملٹن ٹیسٹ کے چوتھے روز اپنی پہلی اننگز میں 489 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ،ْ کین ولیمسن 176، راوال 88، گرینڈ ہوم 57 اور لاتھم 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ،ْ جنوبی افریقہ کی طرف سے مورکل اور ربادا نے چار، چار ،ْ مہاراج نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بنالئے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کو ہیملٹن میں ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 321 رنز 4 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو کین ولیمسن 148 اور سانٹنر 13 رنز پر کھیل رہے تھے، کپتان کین ولیمسن نے شاندار اننگز کھیلی اور وہ 176 رنز بناکر مورکل کی گیند پر فلینڈر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، سانٹنر کیویز کے چھٹے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 41 رنز بناکر رابادا کی گیند پر ڈومنی کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، واٹلنگ ساتویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 24 رنز بناکر مہاراج کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، ہنری 12 رنز بناکر مہاراج کی گیند پر آئوٹ ہوگئے، پٹیل 5 رنز بناکر رابادا کی گیند پر آئوٹ ہوئے، گرینڈ ہوم آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 57 رنز بناکر مورکل کی گیند پر ڈی کوک کے ہاتھوں آئوٹ ہوگئے، واگنر کوئی رن بنائے بغیر ناٹ آئوٹ رہے ،ْنیوزی لینڈ کی ٹیم پروٹیز پہلی اننگز 314 رنز کے جواب میں 489 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ کی طرف سے پروٹیز کے مورکل اور ربادا نے چار، چار جبکہ مہاراج نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے ایلگر اور ڈی بروین نے دوسری اننگز کا آغاز کیا۔ ایلگر 5 رنز بناکر گرینڈ ہوم کی گیند پر واٹلنگ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، دی بروین دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 12 رنز بناکر رن آئوٹ ہوگئے، ہاشم آملہ بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور وہ 19 رنز بناکر پٹیل کی گیند پر گرینڈ ہوم کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، پال ڈومنی 13 رنز بناکر پٹیل کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، باووما پروٹیز کے پانچویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو ایک رن بناکر ہنری کی گیند پر واٹلنگ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔

میچ کے چوتھے روز جب کھیل ختم ہوا تو پروٹیز نے اپنی دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بنالئے، کیویز اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 95 رنز کی ضرورت تھی جبکہ اسکی پانچ وکٹیں ابھی باقی تھیں ،ْنیوزی لینڈ کی طرف سے پٹیل نے دو جبکہ ہنری اور گرینڈ ہوم نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 28/03/2017 - 12:58:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :