اینجلیقکربر اور وینس ولیمز میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

منگل 28 مارچ 2017 13:51

میامی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) جرمنی کی نامور ٹینس سٹار اور ٹاپ سیڈڈ اینجلیق کربر، رو مانیہ کی سمونا ہالپ اور امریکا کی سابق عالمی نمبر ایک وینس ولیمز نے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا، تفصیلات کے مطابق میامی میں جاری ویمنز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں نمبر ون جرمنی کی اینجلیق کربر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جاپان کی ریسا اوزاکی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-2 سے شکست دیکر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

تھرڈ سیڈڈ رومانیہ کی سمونا ہالپ نے آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر کو 4-6، 7-5 اور 6-2 سے ہر اکر ایونٹ کے ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں امریکا کی وینس ولیمز نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے روس کی سوتیلانا کزنٹسوا کو 6-3 اور 7-6(7-4) سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 28/03/2017 - 13:51:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :