ثانیہ مرزا میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنزڈبلز کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں

منگل 28 مارچ 2017 13:51

ثانیہ مرزا میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنزڈبلز کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں
میامی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور انکی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار باربورا سٹرائیکووا نے اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں ہنگری کی تمیا بابوس اور انکی روسی جوڑی دار اناستاسیا پائولیچنکووا کو شکست دیکر ایونٹ کے ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کیا۔

میامی میں جاری ویمنز ڈبلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور انکی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار باربورا سٹرائیکووا نے سخت مقابلے کے بعد ہنگری کی تمیا بابوس اور انکی روسی جوڑی دار اناستاسیا پائولیچنکووا کو 1-6، 6-1 اور 10-4 سے شکست دیکر ایونٹ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔
وقت اشاعت : 28/03/2017 - 13:51:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :