ٹیسٹ ٹیم رینکنگ ، پاکستان کی ایک درجہ تنزلی

منگل 28 مارچ 2017 15:24

ٹیسٹ ٹیم رینکنگ ، پاکستان کی ایک درجہ تنزلی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28مارچ ۔2017ئ)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ ٹیموں کی نئی رینکنگ جاری کردی ،پاکستان ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعدپانچویں سے چھٹے نمبر پر آگئی۔آئی سی سی کی تازہ درجہ بندی میں بھارت بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے،آسٹریلیا دوسرے جبکہ جنوبی افریقہ نے تیسری پوزیشن پر براجمان ہے۔

(جاری ہے)

بیٹسمینوں کی عالمی درجہ بندی میں آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ نے پہلا ،بھارت کے پوجارا نے دوسرا اور انگلینڈ کے جوروٹ نے تیسرا نمبر حاصل کر رکھا ہے، پاکستان کے اظہر علی چھٹے اور یونس خان ساتویں نمبر ہیں ،باﺅلرز کی ابتدائی3 رینکنگ پر ایشیائی کھلاڑی قابض ہیں،بھارت کے رویندر جدیجا اور ایشوین بالترتیب پہلے اور دوسرے جبکہ سری لنکا کے ہیراتھ تیسرے نمبر پر ہیں، گرین شرٹس کا کوئی بھی باﺅلر ٹاپ10 میں شامل نہیںہے ۔



وقت اشاعت : 28/03/2017 - 15:24:50