پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے رائونڈ کے اختتام پر گروپ اے میں سٹیٹ بنک، گروپ بی میں زیڈ ٹی بی ایل، گروپ سی میں پی ٹی وی اور گروپ ڈی میں ریلویز کی ٹیم پوائنٹس کے حوالے سے سر فہرست

منگل 28 مارچ 2017 16:16

لاہور۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے رائونڈ کے اختتام پر گروپ اے میں سٹیٹ بنک، گروپ بی میں زیڈ ٹی بی ایل، گروپ سی میں پی ٹی وی اور گروپ ڈی میں ریلویز کی ٹیم پوائنٹس کے حوالے سے سر فہرست ہیں۔

(جاری ہے)

پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو کے چوتھے رائونڈ کے بعد گروپ اے میں سٹیٹ بنک کی ٹیم 39 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ کے پی ٹی 30 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

گروپ بی میں زیڈ ٹی بی ایل کی ٹیم 37 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے اور سی ڈی اے کی ٹیم نے 24 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کر رکھی ہے ۔ گروپ سی میں پی ٹی وی کی ٹیم 26 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے اور پورٹ قاسم کی ٹیم 22 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ گروپ ڈی میں ریلویز کی ٹیم 25 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور عمر ایسوسی ایٹس کی ٹیم 19 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
وقت اشاعت : 28/03/2017 - 16:16:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :