ٹی 20سیریز :پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا میچ کل کھیلا جائیگا

منگل 28 مارچ 2017 16:18

ٹرینیڈاڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل جمعرات کو پورٹ آف سپین، ٹرینیڈاڈ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو چار میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کے خلاف 1-0 برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ یکم اپریل کو پورٹ آف سپین، ٹرینیڈاڈ کے مقام پر کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا چوتھا اور آخری میچ 2 اپریل کو اسی مقام پورٹ آف سپین، ٹرینیڈاڈ کے مقام پر کھیلا جائیگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران چار ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے علاوہ تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 28/03/2017 - 16:18:40