بنگال حکومت پاک بنگلہ دیش سیریز کے آڑے آگئی

اجازت نہ ملنے پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کی جانب سے دورہ کی دعوت مسترد کردی

منگل 28 مارچ 2017 16:23

بنگال حکومت پاک بنگلہ دیش سیریز کے آڑے آگئی
ڈھاکہ /لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے حکومت کی جانب سے منظوری نہ ملنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت مسترد کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کو مختصر سیریز کیلئے دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی اور پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے کامیاب انعقاد کے بعد دورے کے روشن امکانات نظر آتے تھے تاہم بنگلہ دیشی حکومت نے ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کے فیصلے سے ا آگاہکردیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا کہ پی سی بی نے بنگلہ دیش کو رواں سال دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لیے دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی لیکن بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹیم پاکستان بھیجنے سے معذرت کرلی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم گزشتہ سالوں میں دو مرتبہ بنگلہ دیش کا دورہ کرچکی ہے اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ پاکستان سے انکار کے بعد پی سی بی بھی رواں سال جولائی میں پاکستان ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کے حوالے سے سوچ بچار کریگا۔

شہریار نے کہا کہ بنگلہ دیش کے انکار کے بعد اب ہم بھی رواں سال پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کے بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتے۔
وقت اشاعت : 28/03/2017 - 16:23:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :