صبح نو نیشنل کلے کورٹ ٹینس چیمپئن شپ 7 اپریل سے شروع ہو گی

منگل 28 مارچ 2017 18:34

صبح نو نیشنل کلے کورٹ ٹینس چیمپئن شپ 7 اپریل سے شروع ہو گی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) صبح نو نیشنل کلے کورٹ ٹینس چیمپئن شپ آئندہ ماہ 7 سے 12 اپریل تک پاکستان ٹینس فیڈریشن کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جائے گی، ایونٹ میں ملک بھر سے ٹینس کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔

(جاری ہے)

صبح نو کی چیئر پرسن شاہدہ کوثر فاروق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 6 روزہ ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں کے درمیان 6 مختلف کیٹیگریز مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر 18، بوائز انڈر 14 اور انڈر 10 کے مقابلے ہوں گے۔

ماضی کی قومی چیمپئن مہوش چشتی اس ٹورنامنٹ کی ڈائریکٹر ہوں گی جبکہ شہزا د اختر علوی کو ریفری مقرر کیا گیاہے۔ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے خواہشمند کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 5 اپریل تک شہزاد علوی کے پاس پی ٹی ایف آفس میں یا اُن سے 0333-5158971 پر رابطہ کرکے اپنی انٹریز بھجوائیں۔
وقت اشاعت : 28/03/2017 - 18:34:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :