اپل تھرنگا نے سابق پاکستانی بلے باز رمیض راجہ کے زیادہ ون ڈے رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، ون ڈے میچز کی ڈبل سنچری بھی مکمل

منگل 28 مارچ 2017 18:36

اپل تھرنگا نے سابق پاکستانی بلے باز رمیض راجہ کے زیادہ ون ڈے رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، ون ڈے میچز کی ڈبل سنچری بھی مکمل
دمبولا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) سری لنکن ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین اپل تھرنگا نے ون ڈے کرکٹ میں سابق پاکستانی بلے باز رمیض راجہ کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، تھرنگا نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں 65 رنز کی اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا، تھرنگا نے 200 ایک روزہ میچز میں 5894 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 14 شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں، رمیض راجہ نے 5841 رنز بنا رکھے تھے۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ تھرنگا نے ون ڈے میچز کی ڈبل سنچری بھی مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز پانے والے بارہویں سری لنکن کھلاڑی بن گئے ہیں۔ سری لنکا کی جانب سے زیادہ ایک روزہ میچز کھیلنے کا اعزاز مہیلا جے وردھنے کو حاصل ہے جنہوں نے 443 میچز کھیل رکھے ہیں۔
وقت اشاعت : 28/03/2017 - 18:36:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :